بیف تکہ بوٹی


Time to read:1 minute

عیدالاضحی کے کاموں سے فارغ ہوگئے ہوں اور ماشاءاللہ تینوں دن کھالیں جمع کرکے دین کی خدمت کرچکے ہوں تو کچھ وقت اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لیے بھی نکال لیجیے، یقین مانیں آپ جیسا بھی بنائیں گے بچے خوش ہوجائیں گے، کسی کا دل خوش کر دینا بھی نیکی ہے۔ آئیے پھر چھت پر چلتے ہیں بھائیوں کی نوک جھونک ، دوستوں کی ہڑبونگ اور بچوں کے شور شرابے کے ساتھ  اور باربی کیو کرتے ہیں۔

اجزاء

  1. گوشت بغیر ہڈی والا، چھوٹی بوٹی کرلیں            2 کلوپہلا آئٹم
  2. دہی 1/2 کلو دوسرا آئٹم
  3. لہسن ادرک پیسٹ 2 ٹیبل اسپون
  4. ثابت دھنیا 2 ٹیبل اسپون ( بھون کر کوٹ لیں )
  5. زیرہ 3 ٹیبل اسپون ( بھون کر کوٹ لیں )
  6. کٹی لال مرچ 2 ٹی اسپون
  7. پسی ہوئی لال مرچ 2 ٹی اسپون
  8. کشمیری مرچ/ پپریکا پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون ( ان کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا صرف کلر کے لیے ڈالی جاتی ہیں، نہ ہو تو 1/2 ٹی اسپون اورنج  فوڈ کلر ڈال لیں)
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. میٹھا سوڈا 1 ٹی اسپون
  11. پپیتے کا پیسٹ  2  ٹیبل اسپون 

ترکیب 

تمام مصالحے دہی میں شامل کرکے مکس کرلیں، پھر انہیں بوٹیوں پر ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں کی مدد سے رگڑیں ۔ ڈھک کر 2 گھنٹوں کے لیے روم ٹمپریچر پر چھوڑ دیں۔ پپیتا یا کچری پاؤڈر درجہ حرارت پر کام کرتا ہے، فرج میں رکھنے سے گلانے والا عمل رک جائے گا۔

2 گھنٹے بعد انگھیٹی میں کوئلے دھکائیں، بوٹیوں کو سیخوں میں پروئیں اور ہلکی آنچ پر سینکیں، برش کی مدد سے آئل لگاتے رہیں، ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو چیک کرنے کے بہانے آدھا پہلے ہی کھا جاتے ہیں۔ لیجیے باربی کیو تیار ہے، تناول فرمائیے۔ 

13 thoughts on “بیف تکہ بوٹی

تبصرہ کریں