مٹن کڑاہی


Time to read:2 minutes

کڑاہی کی ابتدا خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور سے ہوئی، جہاں گریوی ٹماٹر سے بنائی جاتی ہے، یہاں سے نکل کر جب یہ پنجاب اور سندھ میں داخل ہوئی تو گریوی میں ٹماٹر کے ساتھ پیاز بھی شامل ہونے لگا۔ آج ہم پشاوری مٹن کڑاہی بنا رہے ہیں، ویسے تو یہ بیف اور چکن میں بھی بنتی ہے لیکن کڑاہی کا اصل مزا مٹن میں ہی ہے۔

اجزا

  1. مٹن 1 کلو ( چھوٹی بوٹی )
  2. ٹماٹر 1/2 کلو
  3. بڑی سبز مرچیں 4 عدد
  4. پسا ہوا دھنیا 1/2 ٹیبل اسپون
  5. پسا ہوا زیرہ 1 ٹیبل اسپون
  6. کٹی ہوئی لال مرچ 1/2 ٹیبل اسپون
  7. پسی ہوئی لال مرچ 1/2 ٹیبل اسپون
  8. 1 ٹیبل اسپون ثابت دھنیا اور 1 ٹیبل اسپون قصوری میتھی, دونوں کو توے پہ بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں.
  9. تیل 1/2 کلو
  10. لہسن ادرک کا پیسٹ 2 ٹیبل اسپون
  11. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں، جب گوشت کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح فرائی کریں، جب گوشت کا رنگ براؤن ہونے لگے تو نمک شامل کردیں، پھر ٹماٹروں کو لمبائی کے رخ دو ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں آنچ ہلکی کردیں اور ڈھکنا لگادیں۔

دس منٹ بعد ڈھکنا ہٹائیں اور چمٹے کی مدد سے ٹماٹروں کی کھال اتار دیں، کسی چمچے کی مدد سے ٹماٹروں کا پیسٹ کردیں، ڈھکنا لگا کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔ ضرورت پڑنے پر تھوڑا پانی شامل کیا جا سکتا ہے۔

جب گوشت گل جائے تو آنچ تیز کرکے اس میں پسا ہوا دھنیا, زیرہ، کٹی ہوئی لال مرچ اور پسی ہوئی مرچ شامل کرکے خوب بھونیں. سبز مرچیں ڈال دیں اور آنچ دھیمی کرکے پانچ منٹ کے لیے ڈھک دیں۔

پانچ منٹ بعد ڈھکنا اٹھائیں، کٹا ہوا دھنیا اور قصوری میتھی اوپر چھڑک کر ڈھکنا بند کریں اور چولہا بند کردیں، 5 منٹ بعد مکس کرکے نان کے ساتھ مسنون طریقے سے تناول فرمائیں۔

Characters:1491

Words:329

18 thoughts on “مٹن کڑاہی

  1. اس پوسٹ کا مصنف غذاؤں اور دواؤں کے تغذیئے پر بالکل یقین نہیں رکھتا اس لئے جو یہ نسخہ استعمال کرے وہ بھیانک نتائج کیلئے تیار رہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ میری پوسٹ سے مردانہ مٹن کڑاہی بنائیں، لنک یہ ہے

    مردانہ مٹن کڑاہی

    پسند کریں

      1. چل ہٹ پرے، اردو کے اگردان

        تَغَِذِّی مَرْکَزَہ: سوطیہ دار نخز حیوان ٹریپمئو سوما کے جسم کا اصل مرکزہ
        مجھے تو پہلے ہی پتا تھا کہ گدھوں کو اردو نہیں آتی۔ جسے تغذیہ سمجھ نہ آسکے، وہ کڑاہی میں اپنا سر پکانے بیٹھ گیا ہے۔ جاؤ بڑے میاں، اپنی بڑی بی کے کان کھاؤ جاکر۔ وہی تمہاری جہالت بھری کویتا سن سکتی ہے۔ اسی کے پیچھے پڑو۔ ورنہ خوشاب آنکھیں نکالنا خوب جانتی ہے۔ زیادہ گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو اسی کڑاہی میں بھون دوں گی۔ مجھے بے فضول میں باتیں کرنے کی عادت نہیں ہے۔ میری گدھیا صبح سے بھوکی ہے، آپ کے حصے کی گھاس اسے ڈال دی تو سارا دن بھوکے ہی ٹراتے رہو گے گدھے کی طرح۔ جاؤ تم آئینے میں سڑی ہوئی مسور کی دال بگھارتے رہو۔ اس کے علاوہ تمہارے بس کا کچھ نہیں ہے۔

        Liked by 1 person

تبصرہ کریں