قورمہ


Time to read:2 minutes

قورمہ برِ صغیر کی ڈش ہے, جس کی ایجاد مغل بادشاہ شاہجہاں کے باورچی خانے میں ہوئی_ جب ہجرت ہوئی تو وہاں سے آنے والے اپنے ساتھ اس لذیذ طعام کو بھی لائے_ یہ ڈش ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلی تو لوگوں نے اپنی روایت اور مزاج کے مطابق اس میں تبدیلیاں کیں جس کی وجہ سے اصل ذائقہ کھوگیا_

قورمے کا اصل ذائقہ ہلکی کھٹاس اور معمولی مٹھاس کا حسین امتزاج ہے_

قورمہ بنانے کے لیے Braising Technique کا استعمال کیا جاتا ہے_ جب گوشت کے پارچوں کو تھوڑے مائع کے ساتھ ایسے بند برتن میں دھیمی آنچ پر پکایا جائے جس میں سے بھاپ کا اخراج نہ ہو تو اسے بریزنگ تکنیک کہتےہیں_

اجزاء

  1. 1_ بیف ایک کلو
  2. 2_ دہی 1/2 کلو ( ہلکا سا کھٹا ہو )
  3. 3_ پیاز 5 عدد
  4. 4_ تیل/ گھی حسبِ ضرورت
  5. 5_ ثابت دھنیا 2 ٹیبل اسپون
  6. 6_ سفید زیرہ اور سیاہ زیرہ آدھا آدھا ٹی اسپون
  7. 7_ کالی مرچ 1 ٹی اسپون
  8. 8_ سبز الائچی 7 عدد
  9. 9- بادیان کا پھول 2 عدد
  10. 10_ خشخاش 1 ٹی اسپون
  11. 11_ پسا ہوا ناریل 1 ٹیبل اسپون
  12. مصالحوں کو توے پہ ہلکی آنچ پر بھون لیں, جب خوشبو آنے لگے تو تو اتار کر پیس لیں_
  13. 12_ نمک حسبِ ذائقہ
  14. 13_ پسی ہوئی مرچ 3/4 ٹیبل اسپون
  15. 14_ کشمیری مرچ یا پیپریکا پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون

بنانے کی ترکیب

پتیلی میں تیل/ گھی ڈالیں, باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کرلیں, چولہا بند کرکے پیاز ٹشو پیپر پر نکال کر پنکھے کے نیچے رکھ دیں جب ٹھنڈی ہوجائے تو ہاتھ سے مسل کر باریک کرلیں_ دہی پھینٹ کر گھی میں شامل کردیں اب دہی کو اچھی طرح گھی میں مکس کریں جب دہی اور گھی یک جان ہوجائیں اور گریوی دانے دار ہوجائے تو چولہا جلالیں, درمیانی آنچ پر گوشت ڈال کر بھونیں پھر ایک ٹیبل اسپون لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بھونیں_ اب اس میں نمک, سرخ مرچ اور کشمیری مرچ ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکنے دیں, ضرورت پڑنے پر تھوڑا پانی شامل کیا جاسکتا ہے_

جب گوشت گل جائے تو اس میں باقی پسے ہوئے مصالحے شامل کردیں اور ساتھ ہی 1/2 ٹی اسپون ثابت کالی مرچ, 3عدد لونگ, دار چینی کا چھوٹا ٹکڑا, 3 عدد سبز الائچی اور ایک تیز پات ڈالیں اور بھونیں_

5 منٹ بعد پسی ہوئی براؤن پیاز شامل کردیں, مکس کرکے ڈھکنا لگائیں اور دم والی آنچ کردیں_

7 منٹ بعد ڈھکنا اتار کر اچھی طرح بھونیں, گریوی زیادہ گاڑھی لگے تو مرضی کے مطابق پانی ڈال لیں_ قورمہ ایسنس کے دو تین قطرے ٹپکادیں ایک چٹکی جاوتری جائفل کا پاؤڈر چھڑک کر ڈھکنا لگادیں اور چولہا بند کردیں_

5 منٹ بعد پلیٹ میں نکالیں اور شیرمال یا تافتان کے ساتھ تناول فرمائیں, اچھا لگے تو شیخ صاحب کو نہ بھولیے_

21 thoughts on “قورمہ

تبصرہ کریں