کافی میاں والی کی


Words:493

جولائی میں دی اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں 10 سال تک تقریباً دو لاکھ لوگوں پر تحقیق کی گئی ہے۔

جو لوگ بغیر چینی کے کافی پیتے تھے ان میں موت کا خطرہ 16 سے 21 فیصد تک کم تھا۔ اور جن لوگوں کو مطالعے کے دوران موت کا سب سے کم خطرہ تھا وہ وہ لوگ تھے جو دن میں تین کپ تک کافی پیتے تھے۔

محققین نے دیکھا کہ جو لوگ ایک دن میں ڈیڑھ کپ سے ساڑھے تین کپ تک کافی پیتے تھے، چاہے اس میں ایک چائے کا چمچ چینی بھی ملائی گئی ہو، ان کے تحقیق کے دوران کی دہائی کے دوران کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں مرنے کے امکانات 30 فیصد تک کم نظر آئے۔

کافی پینے والوں میں موت کے خطرے کے کم ہونے کے متعلق یہ پہلا مطالعہ نہیں ہے۔ سنہ 2018 میں، ایک اور تحقیق جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کا ڈیٹا 10 سال تک اکٹھا کیا گیا، اس میں بھی پری میچیور یا قبل از وقت موت کے خطرے میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

اور کئی مطالعات میں یہ کمی ڈی کیف کافی پینے والوں میں بھی نظر آئی، جس کا مطلب یہ بھی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کافی میں موجود ہزاروں مرکبات میں سے کچھ سے فائدہ ہوتا ہے۔

صحت کو متاثر کرنے والے عوامل کے ساتھ مناسب طریقے سے ایڈجسٹ کرنے سے، جیسے تمباکو اور شراب کا استعمال، کافی کے باقاعدگی سے استعمال کے کوئی نقصان دہ اثرات نہیں نظر آئے۔ یہاں تک کہ اسے ٹائپ 2 ذیابیطس اور سٹروک کو ہونے سے روکنے میں بھی مددگار پایا گیا۔

کافی پر کی جانے والی متعدد تحقیقات میں اس طرح کے شواہد سامنے آئے ہیں کہ پارکنسنز کے مرض کے خلاف اس کے ممکنہ حفاظتی اثرات ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ عام طور پر ادراکی بگاڑ (کوگنیٹیو ڈیٹیریوریشن)، قلبی امراض، کینسر، ٹائپ 2 ذیابیطس اور ذیابیطس کی کچھ اقسام سے بچاتی ہے۔

’یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ دل کی بیماری کے لیے نقصان دہ نہیں ہے اور یہ چھاتی کے کینسر کے لیے بھی نقصان دہ نہیں ہے۔ اور خیال ہے کہ کیفین نیورو ڈیجنریٹیو بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے، لیکن نتائج ابھی تک واضح نہیں ہیں۔‘

کافی میں ایک ہزار سے زیادہ کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں، اور ان میں سے کئی پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی ایک بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو دیگر تحقیقات کے مطابق خلیے کو تباہ ہونے سے روک سکتا ہے یا اس میں تاخیر پیدا کر سکتا ہے۔

کافی کے فائدہ مند اثرات بنیادی طور پر ان میں سے ایک اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے ہیں۔ اس اینٹی آکسیڈینٹ کے گلوکوز میٹابولزم پر بہت سے فائدہ مند اثرات ہوتے ہیں۔ اس میں دیگر مادے بھی شامل ہوتے ہیں، جیسے میگنیشیم، جو کہ ایسی معدنیات ہے جس کے صحت پر متعدد اچھے اثرات ہیں۔

4 thoughts on “کافی میاں والی کی

    1. تم مجھے موٹی عقل کے لگتے ہو۔ کیا یہ کمنٹ یہاں کرنا چاہیئے تھا؟ اپنے دماغ کو تیل پلاؤ احمق۔ یہ کافی کی پوسٹ ہے، کوئی مذہبی نہیں ہے۔ کمال ہے، ہر نسل کا جانور موجود ہے بلاگ کے اس چڑیا گھر میں۔ کس جنگل سے لائے ہو ایڈمن جی؟ داد دیتی ہوں آپ کی برداشت کی۔

      Liked by 1 person

تبصرہ کریں