فرشتے کی مشکل


Words:331

روایات سے ثابت ہے کہ شکمِ مادر میں چار مہینے (120 دن) جنین رہتا ہے تو اس میں روح ڈال دی جاتی ہے۔ فرشتہ روح کے ساتھ اس کا سعید یا شقی ہونا بھی لکھ دیتا ہے۔

جنین کو شکمِ مادر میں 119 دن پورے ہو چکے تھے۔ 120 واں دن آیا تو فرشتے نے بچے کی روح لی اور زمین پر آنے کا قصد کیا تو بچے کی روح تڑپنے لگی۔ معصوم فرشتہ حیران تھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ آج سے پہلے کسی روح نے زمین پر آنے کیلئے اس قسم کے رویے کا اظہار نہ کیا تھا۔

https://images3.alphacoders.com/835/835304.jpg

"کیا بات ہے بچے؟” فرشتے نے حیرت سے پوچھا۔

"مجھے کہاں لے جا رہے ہو؟”

"زمین پر، اور کہاں۔ پانچ مہینے بعد تمہارا برتھ ڈے (پیدائش کا دن) ہے۔” فرشتے نے اس کے گال تھپتھپا کر کہا۔

"نہیں، تم مجھے جہنم میں لے جا رہے ہو۔” بچے کی روح پھر مچلی۔

"ارے نہیں پگلے، وہ زمین ہے، جہنم نہیں۔ مزے سے رہنا۔” فرشتے نے پیار سے سمجھایا۔

"میں نے عالمِ اروح میں سنا ہے کہ وہاں تو شیطان کو اتارا گیا تھا۔ تو پھر تم وہاں مجھے کیوں لے جا رہے ہو؟ شیطان اللہ کا دشمن ہے اور جب تک تم شیطان کو زمین سے نکال نہیں دیتے، میں زمین پر نہیں جاؤں گا۔ وہ مجھے بہکا دے گا اور پھر جہنم میں جانا پڑے گا۔ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ تم اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے ہو اور اللہ کی ہر بات مانتے ہو۔ شیطان نے تو اللہ کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔ میں نے سنا ہے کہ صحبت کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ زمین پر شیطان کی صحبت ملے گی اس لئے بہتر ہے کہ تم مجھے عالمِ ارواح میں ہی رہنے دو، یا پھر اپنے ساتھ رکھ لو۔ میں شیطان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا”

بچے کی بات سن کر فرشتہ سوچ میں پڑ گیا کہ کیا کرے اور کیا نہ کرے۔ کیا آپ اس فرشتے کی مشکل حل کرسکتے ہیں؟

19 thoughts on “فرشتے کی مشکل

  1. ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام بھی زمین پر اترے۔ ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ عالم امر سے عالم خلق میں جانا یہی اللہ تعالیٰ کی منشا ہے۔ اس کے بغیر جنت نہیں ملتی۔ دنیا میں جا کر اور وہاں شیطان کو مات دے کر ہی ہم جنت کے اہل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن مجید میں حکم دیا سچوں کے ساتھ ہو جاؤ تو میرے بچے تم نے وہاں جا کر اولیاء کرام، صالحین کا دام تھام لینا ہے۔ اسی میں تمہاری فلاح اور نجات ہے۔ شیطان سے گھبراؤ مت۔ جزا اسی وقت ملتی ہے جب ہم طاقت رکھتے ہوئے گناہ سے بچتے ہیں۔ جیسے کوئی اندھا کہے میں نامحرموں کو دیکھنے سے بچتا ہوں، وہ تو ہے ہی اندھا۔ بس ننھے بچے گھبراؤ مت۔ نیک لوگوں کی سنگت تمہیں شیطان کی سنگت سے بچائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔

    Liked by 3 people

تبصرہ کریں